
چیف منسٹر تلنگانہ و صدر بی آر ایس چندرشیکھرراو انتخابی مہم کے ایک حصہ کے طور پر آج جمعہ کو کریم نگر ضلع کا دورہ کریں گے۔ چیف منسٹر آج کریم نگر، چپہ ڈنڈی اور حضور آباد حلقوں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ دوپہر 1.30 بجے وہ کریم نگر کے ایس آر آر کالج گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے عوامی آشیرواد اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر گنگولا کملاکر کی جانب سے اس جلسہ عام کو منعقد کیا جا رہا ہے ۔ بعد ازاں وہ حلقہ چپہ دنڈی کے لیے روانہ ہوں گے۔
دوپہر 2.35 بجے وہ حلقہ میں گنگادھرا منڈل کے مضافاتی علاقہ مدھورا نگر میں پٹی کنت پلی کالونی میں ایک عوامی آشیرواد میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ بعد ازاں، سہ پہر 3.45 بجے، چیف منسٹر حضور آباد حلقہ کے جمی کنٹا ڈگری کالج میں منعقدہ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ بی آر ایس قائدین نے ان جلسہ عام کے انتظامات پہلے ہی مکمل کر لئے ہیں۔