
حیدرآباد۔ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تلنگانہ میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہے۔ 50 ہزار روپے سے زائد رقم بغیر رسید کے لے جانے پر پولیس کی جانب سے رقم ضبط کر لی جا رہی ہے۔ پرانا شہر کے علاقہ دیوان دوڑھی میں کل رات دو افراد کے پاس سے 37 لاکھ روپے ضبط کر لیے گئے۔
ڈی سی پی ساؤتھ زون سائی چیتنیہ نے میڈیا کو بتایا کہ کل رات چار مینار پولیس کی جانب سے دیوان دیوڑھی میں گاڑیوں کی تنقیح کی جارہی تھی کہ اسی دوران دو افراد بائیک پر وہاں پہنچے ان کے پاس ایک بیاگ بھی تھا، تلاشی لینے پر بیاگ سے 37 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔ ان کے پاس رقم کی رسید نہیں تھی اور وہ مناسب جواب نہیں دے رہے تھے جس پر رقم ضبط کر لی گئی۔ پکڑے جانے والوں کے نام راجکمار اور ارون کمار بتائے گئے ہیں۔