
کانگریس لیڈر اور رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی تلنگانہ کے ایک دن کے دورے پر جمعہ کو پہنچے۔ راہول کئی حلقوں میں پارٹی امیدواروںکے حق میں انتخابی مہم چلائیں گے۔ اور پھر شام میں وہ شمش آباد ایرپورٹ سے جئے پورہ کے لئے روانہ ہوں گے ۔
راہول گاندھی کے دورے حیدرآباد کے پیش نظر شمش آباد ایرپورٹ کے قریب راہول گاندھی کے خلاف پوسٹر اور بینرز آویزاں کیے گئے ہیں ۔ ان بیانرس اور پوسٹرس میں اس بات کا تذکرہ ہے کہ وہ کانگریس قائدین کا خیر مقدم کرتے ہیں جنہوں نے تلنگانہ کے بچوں کی جانیں قربان کرنے کے لئے مجبور کیا ۔ راہول گاندھی کے ساتھ تلنگانہ کے شہداء سری کانت چاری، وینوگوپال ریڈی، کانسٹیبل کشٹیا اور یادایا کی کئی تصاویر شائع کی گئیں ہیں۔