
بھدراچلم کے بی آر ایس ، رکن اسمبلی ڈاکٹر ٹی وینکٹ راؤ نے واضح کیا ہے کہ وہ پارٹی تبدیل نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پارٹی تبدیل کرنے سے متعلق جو افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
ٹی وینکٹ راؤ نے واضح کیا کہ ریونت ریڈی کے ساتھ ان کی ماضی میں لی گئی تصویر کو بعض افراد سوشل میڈیا پر وائرل کر رہے ہیں۔ رکن اسمبلی نے واضح کیا کہ وہ بی آر ایس سربراہ کے سی ار کی قیادت میں کام کریں گے۔ وینکٹ راو نے بتایا کہ وہ ٹکٹ دے کر کامیابی سے ہمکنار کرنے والے پارٹی کے سربراہ کے سی آر کے مشکور ہیں ۔ ساتھ ہی انہوں نے ووٹ دے کر انہیں کامیابی سے ہمکنار کرنے پر حلقہ کی عوام سے اظہار تشکر کیا۔
رکن اسمبلی نے واضح کیا کہ بی آر ایس صدر چندرشیکھر راؤ کی جانب سے کئے گئے ترقیاتی کام اور فلاحی اسکیمات نے ہی انہیں کامیاب کروایا ہے۔