تلنگانہ چیف منسٹر کے انتخاب پر دہلی میں مشاورت

تلنگانہ کانگریس کی سرگرمیاں دہلی منتقل ہوگئی ہیں دہلی میں تلنگانہ کے چیف منسٹر کے  انتخاب کے لئے مشاورت جاری ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اتم کمار ریڈی نے کچھ دیر  قبل ڈی کے شیوکمار سے ملاقات کی ۔ ایسا لگتا ہے کہ دونوں نے چیف منسٹر اور کابینہ کی تشکیل پر تبادلہ خیال  کیا ۔ شیوا کمار سے میٹنگ کے بعد بات کرتے ہوئے اتم کمار نے کہا کہ  چیف منسٹر کے طور پر جس کے نام کا بھی اعلان کیا جائے گا وہ ان کے لیے قابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے ایم پی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ ہائی کمان چیف منسٹر اور دیگر مسائل پر فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی ایل پی کا فیصلہ صرف ہائی کمان کے ہاتھ میں ہے انہوں نے کہا کہ کھرگے سی ایم امیدوار کا اعلان کریں گے۔

دوسری طرف راہول گاندھی نے دہلی میں ملکارجن کھرگے کی رہائش گاہ پر سینئر لیڈر کے  سی وینوگوپال اور ڈی کے شیوکمار سے ملاقات کی۔ فی الوقت چیف منسٹر کے انتخاب پر بات ہو رہی ہے۔ جلد ہی واضح ہو جائے گا کہ چیف منسٹر کون ہوگا۔ اے آئی سی سی کے مبصرین دوبارہ حیدرآباد آئیں گے اور چیف منسٹر اور ڈپٹی سی ایم کا اعلان کریں گے۔۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ میں کانگریس کو اقتدار،آرٹی سی ملازمین کا جشن

Read Next

تلنگانہ میں طوفان کا اثر، ریڈ، اورینج، یلو الرٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular