
تلنگانہ میں کانگریس کے اقتدارپر آرٹی سی ورکرس نے جشن منایا. ایمپلائز کاکہنا ہے کہ آرٹی سی ملازمین کیلئے حقیقی عید اب ہوئی ہے۔ ملازمین نے اس یقین کااظہار کیا کہ آرٹی سی ورکرس کی ترقی کے لئے نئی حکومت سنجیدہ کوشش کرے گی۔
آرٹی سی جے اے سی لیڈراشواتھاماریڈی نے کہاکہ تلنگانہ کو ریاست کادرجہ دلانے کیلئے چلائی گئی تحریک میں آرٹی سی ورکرس کا اہم رول رہا ہے ۔ تاہم سبکدوش وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی زیرقیادت حکومت نے آرٹی سی ملازمین کے معیارزندگی کو نقصان پہنچانے کا کام کیا۔