
تلنگانہ کےوزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے کہا ہے کہ آئندہ پانچ سال کے دوران جنگی خطوط پر مکانات کی تعمیر کروائی جائے گی اور تمام بے گھر افراد کو گھر فراہم کیا جائے گا۔ وہ حلقہ اسمبلی مانا کونڈور میں منعقدہ بی آر ایس کے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔
چیف منسٹر نے کہا کہ تلنگانہ میں کروڑہا میٹرک ٹن دھان کی کاشت کی جا رہی ہے۔ اسی لیے یہاں فوڈ پروسیسنگ یونٹس قائم کیے جائیں گے جس سے مقامی نوجوانوں کو روزگار حاصل ہوگا اور تمام بے گھر افراد کے لیے مکانات تعمیر کروائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈبل بیڈ روم مکانات اور گروہا لکشمی کے تحت مکانات کی تعمیر اگلے پانچ سال میں جنگی خطوط پر کروائی جائے گی۔