پھر بی آر ایس کی ہی حکومت بنے گی، بانسواڑہ کے جلسہ عام سے چیف منسٹر کا خطاب

حیدرآباد: چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے واضح کیا کہ تلنگانہ میں ایک مرتبہ پھر بی آر ایس کی حکومت قائم ہوگی۔

وہ ضلع کاماریڈی کے بانسواڑہ میں عوامی جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ کے سی آر نے کہا کہ 24 سال قبل تلنگانہ تحریک کا آغاز کیا گیا تھا اور اسے یقینی بنایا گیا ہے۔ وہ پوچارم سرینواس ریڈی کے حق میں انتخابی مہم کے حصہ کے طور پر جلسہ عام سے مخاطب تھے۔کے سی آر نے کہا کہ پوچارم سرینواس ریڈی نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کے کام انجام دیے ہیں۔ کے سی آر نے کہا کہ حالانکہ میں ریاست کا چیف منسٹر ہوں جبکہ پوجمچارن سرینواس ریڈی اسمبلی کے اسپیکر ہیں لیکن میرے حلقہ کے مقابل پوچارم نے بانسواڑہ حلقہ میں 11 ہزار ڈبل بیڈ روم تعمیر کروائے ہیں، ہمیں اور ہمارے وزراء کو ان پر فخر ہے اور وہ ہم تمام کے لیے مشعل راہ ہیں۔

چیف منسٹر نے عوام سے کہا کہ پوچارم سرینواس ریڈی کو ایک لاکھ سے زائد بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے کی ذمہ داری عوام کی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

تالاب سے خاتون کی نعش برآمد

Read Next

بی آر ایس امیدوار پر حملہ کی چیف منسٹر نے مذمت کی

Most Popular