
کتہ گوڑم۔ چیف منسٹر چندرشیکھر راو نے کہا ہے کہ بی آرایس حکومت ملازمین دوست حکومت ہے۔ وہ کتہ گوڑم میں منعقدہ پارٹی کے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ کے سی آر نے سرکاری ملازمین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ نے پچھلی حکومتوں کو بھی دیکھا ہے اوربی آرایس حکومت کا بھی آپ نے مشاہدہ کیا ہے ، یہ بات قابل غورہے کہ گزشتہ دس سال کے دوران کبھی بھی سیاہ بیاجس لگا کر احتجاج نہیں کیا۔
انھوں نے کہا کہ ایمپلائیس فرینڈلی حکومت کیسی ہوتی ہے ہمیں معلوم ہے اسی جذبہ کے تحت کام کیا گیا ہے۔ کے سی آر نے مزید کہا کہ چھوٹے ملازمین اورکنٹراکٹ آوٹ سورسنگ ملازمین کی بھلائی کے مقصد سے ملک میں پہلی مرتبہ ان کی تنخواہوں میں شانداراضافہ کیا گیا۔