608پرچہ نامزدگیوں کو الیکشن کمیشن نے کیا مسترد،

تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لئے داخل کردہ پرچہ نامزدگی کی جانچ کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔ 4798 پرچوں کے منجملہ 608 پرچوں کو الکیشن کمیشن نے مسترد کردیا ہے۔ امیدواروں کو اپنے نام واپس لینے کے لئے 15 نومبر شام تین بجے تک مہلت ہے ۔ اس کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ کتنے امیدوار اس بار میدان میں ہونگے۔

اطلاع کے مطابق بی ایس پی پارٹی کے 8 پرچہ نامزدگی کو مسترد کردیا گیا ہے‌ ۔ وزیر اعلی کے چندرشیکھرراؤ کے حلقہ گجویل میں اس بار سب سے ذیادہ پرچہ داخل کیے گئے تھے 145 کے منجملہ 13 پرچوں کو مسترد کردیا گیا ہے۔ کولہاپور میں 21 کے منجملہ تین ۔کریم نگر 7۔ محبوب آباد میں 7 اور دیگر علاقوں میں پرچوں کو مسترد کردیا گیا ہے‌

اپوزیشن جماعتوں نے الزام لگایا کہ بی آر یس پارٹی کے پرچے برابر نہ ہونے کے‌باوجو ان کو مسترد نہیں کیا گیا ہے۔ سدی‌پیٹ کے‌کانگریس قایدین الزام لگایا ہے کہ ہریش راؤ نے‌ اپنے‌ ا فراد خاندان سے متعلق تفصیلات پیش نہیں کی ہے۔ ونیے بھاسکر کے دستاویزات برابر نہ ہونے کی شکایت بھی درج کی گئی ہے ۔ وزیر اجیے کمار کے دستاویزات درست نہیں ہے کانگریس امیدوار تملا ناگیشور راؤ نے‌شکایت کی ہے ۔وزیر ملاریڈی کے صداقت نامہ میں غلطیاں ہے ۔تین پرچہ نامزدگیوں میں تعلیم سے متعلق اطلاعات میں تضاد ہے اپوزیشن اس کی شکایت مرکزی الیکشن کمیشن سے کرنے پر غور کرنے والے ہیں

Vinkmag ad

Read Previous

ویمل واڑا کی بی جے پی لیڈر تولا اوما بی آرایس پارٹی میں شامل

Read Next

‌کانگریس قائدین کھلے عام عوام لوگوں کو گول مال کررہے ہیں، کےسی آر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular