پرجاوانی پروگرام میں شرکت کیلئے ہجوم، پنجہ گٹہ ، بیگم پیٹ تک ٹریفک متاثر

حیدرآباد کے بیگم پیٹ میں واقع پرجا بھون میں پرجاوانی پروگرام میں شرکت کرنے اور اپنے مسائل کو حکومت سے واقف کروانے کے لئے ریاست بھر سے سینکڑوں لوگ آج صبح جمع ہوئے ۔ لوگ 15 دسمبر کی صبح سے ہی قطار میں کھڑے ہیں۔

بیگم پیٹ کے پرجا بھون سے پنجہ گٹہ چوراہا تک لوگ قطار میں کھڑے ہیں۔ لوگ کے سڑکوں پر کھڑے ہونے سے ٹریفک جام ہو گئی۔ وہ خود چیف منسٹر ریونت ریڈی کے ساتھ اپنے مسائل شیئر کرنے اضلاع سے بڑی تعداد میں آئےحیدرآباد آئے ہیں ۔ کچھ لوگ جمعرات کہ رات سے انتظار کر رہے ہیں۔

ریاست میں کانگریس کی حکومت آنے کے بعد تلنگانہ وزیراعلیٰ کی سرکاری قیام گاہ پرگتی بھون کا نام بدل کر پرجا بھون کر دیا گیا۔ سی ایم ریونت نے عوام کے مسائل جاننے کے لیے پہلی بار پرجادربار کا بھی اہتمام کیا۔ لوگ بڑی تعداد میں جمع ہو گئے۔ ہزاروں لوگ اپنی شکایت اور مسائل سے واقف کروایا۔

حکومت نے پرجا دربار کا نام بدل کر پرجاوانی رکھ دیا۔ اس کے علاوہ ہر منگل اور جمعہ کو عوامی سماعت ہوگی۔ صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک شکایات لی جائیں گی۔ صرف ان لوگوں کو اجازت ہوگی جو صبح 10 بجے تک لائن میں ہوں گے۔ معذوروں اور خواتین کے لیے الگ الگ قطار کا انتظام کیا گیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

کھلے میں پیشاب کرنے سے روکنے پر فائرنگ کرنے والا سابق فوجی گرفتار

Read Next

تلنگانہ کے سابق سی ایم چندر شیکھر راؤ اسپتال سے ڈسچارج

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular