کھلے میں پیشاب کرنے سے روکنے پر فائرنگ کرنے والا سابق فوجی گرفتار

کھلے عام پیشاب کرنے سے روکنے پرسابق فوجی نے ایک شخص پر فائرنگ کر دی۔ جمعرات کو پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ یہ واقعہ چہارشنبہ کی رات دہلی میں پیش آیا۔

شمالی دہلی کے برالی میں واقع رائل اپارٹمنٹ میں رہنے والا سابق فوجی رویندرا کھلے عام پیشاب کر رہا تھا، اسی اپارٹمنٹ میں رہنے والے ہیمنت نے اسے کھلے میں پیشاب کرنے سے منع کیا۔

سابق فوجی رویندرا برہم ہوگیا اور بحث و تکرار کے دوران، اس نے ہیمنت پر دو راؤنڈ فائر کر دیے جس کے نتیجہ میں ہیمنت زخمی ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس وقت سابق فوجی حالت نشہ میں تھا۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے جانچ جاری ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پرگی میں تبلیغی جماعت کا سہ روزہ اجتماع، ریاستی حکومت نے ڈھائی کروڑ روپے کئے منظور

Read Next

پرجاوانی پروگرام میں شرکت کیلئے ہجوم، پنجہ گٹہ ، بیگم پیٹ تک ٹریفک متاثر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular