
بی آر ایس کے سربراہ کے سی آر یشودا کو جمعہ کی صبح اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ کے سی آر ہاسپٹل سے ڈسچارج ملنے کے بعد سیدھے نندی نگر بنجارہ ہلز میں واقع اپنے گھر چلے گئے۔ سابق تلنگانہ سی ایم، کے سی آر کولہا کی تبدیلی کی سرجری کی وجہ سے ایک ہفتہ سے اسپتال میں تھے۔
ڈاکٹروں نے کے سی آر کو مزید چار سے پانچ ہفتے آرام کرنے کا مشورہ دیا۔
8 ڈسمبر کی رات، کے سی آر اپنے فارم ہاوز کے باتھ روم میں پھسل کر گر گئے تھے۔ کے سی آر کے اہل خانہ نے انہیں سوماجی گوڑا کے کارپوریٹ اسپتال منتقل کیا۔ 9 ڈسمبرکو کولہا کی تبدیلی کی سرجری کی گئی۔ ڈاکٹروں نے واکر کی مدد سے چہل قدمی کرائی۔ سیاسی، سماجی اور فلمی شخصیات نے اسپتال میں کے سی آر کی عیادت کی۔ اسپتال میں ہونے کی وجہ سے چندر شیکھر راؤ رکن اسمبلی کی حلف برداری بھی نہیں لے سکے۔