عازمین حج کی مکمل رہبری اور رہنمائی کرنے ضلع حج سوسائٹی جنگاؤں کا اعلان

ضلع حج سوسائٹی جنگاؤں کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی حج کا ارادہ رکھنے والے تمام احباب کی مکمل رہبری و رہنمائی کی جائے گی۔ صدر سوسائٹی مولانا عبد الحفیظ قاسمی و معتمد محمد خواجہ مجتہدالدین نے بتایا کہ مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے حج 2024 کے اعلامیہ کی اجرائی عمل میں آچکی ہے۔

تمام معزز عازمین کرام جو سال 2024میں حج بیت اللہ کی سعادت سے شرف یابی کا ارادہ رکھتے ہوں، ان تمام کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ اپنے درخواستیں آن لائن داخل کریں۔ 4/ڈسمبر بروز پیر سے حج 2024 کیلئے درخواستیں جمع کرانے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

ایسے تمام عازمین حج، جن کے پاسپورٹ 31/جنوری 2025تک کارکرد ہیں وہ حج کمیٹی آف انڈیا کے ویب سائٹ پر اپنی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں، درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 20/ڈسمبر 2024 ہے، گزشتہ کی طرح اس سال بھی حج سوسائٹی جنگاؤں کی جانب سے آن لائن درخواست کی مفت سہولت دستیاب رہے گی۔
مزید تفصیلات ورہبری کے لئے عازمین حج ضلع حج سوسائٹی جنگاؤں کے ذمہ داران، سے فون 9346775977 پر یا جناب ظہیر الدین صاحب خازن (متصل جامع مسجد جنگا ؤں ) سے رابطہ کر سکتےہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ:چائے پینے کے دوران دل کا دورہ۔ جنگاؤں ضلع پریشد صدرنشین کی موت

Read Next

شدید سمندری طوفان میچنگ آندھرا پردیش کے ساحل سے ٹکراگیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular