شدید سمندری طوفان میچنگ آندھرا پردیش کے ساحل سے ٹکراگیا

ہندوستانی محکمہ موسمیات نے کہا کہ شدید سمندری طوفان میچنگ آندھرا پردیش کے ساحل پر باپٹلہ کے قریب ٹکراگیا۔ محکمہ نے اپنے بلیٹن میں کہا ہے کہ جنوبی آندھرا پردیش کے ساحل کو باپٹلہ کے قریب عبور کر نے کے بعد طوفانی ہوائیں 90-100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ نے یہ بھی کہا کہ یہ طوفان بتدریج کمزورہوتے ہوئے تقریباً 12 گھنٹے تک اپنی شدت کو برقرار رکھے گا۔ہوا کی رفتار آج شام تک بتدریج کم ہو کر 75-85 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو جائے گی،اس میں مزید کمی ہوگی اور یہ کم ہوتے ہوئے 55-65 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو جائے گی۔

Vinkmag ad

Read Previous

عازمین حج کی مکمل رہبری اور رہنمائی کرنے ضلع حج سوسائٹی جنگاؤں کا اعلان

Read Next

حیدرآباد میں خانگی کالج پرنسپل کی خودکشی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular