تلنگانہ:چائے پینے کے دوران دل کا دورہ۔ جنگاؤں ضلع پریشد صدرنشین کی موت

گھر میں چائے پینے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ضلع پریشد صدرنشین کی موت ہوگئی۔ تلنگانہ کے جنگاوں ضلع پریشد صدرنشین و بی آرایس کے ضلع صدرپی سمپت ریڈی ہنمکنڈہ کے چیتنیہ پوری میں واقع اپنے گھر میں چائے پی رہے تھے کہ اچانک وہ سینہ میں درد کی وجہ سے گرپڑے۔ان کو علاج کے لئے ارکان خاندان نے اسپتال پہنچایا تاہم ان کی موت ہوگئی۔

سمپت ریڈی کی موت پر بی آرایس کے مقامی لیڈروں نے افسوس کااظہار کیا۔ انہوں نے سمپت ریڈی کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور سمپت کمار کو بھرپورخراج پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو یاد کیا۔

جنگاوں ضلع کے چلپور منڈل کے راجاورم گاؤں سے تعلق رکھنے والے سمپت ریڈی بی آر ایس کے ایک عام کارکن سے ترقی کرتے ہوئے ضلع پریشد صدرنشین بنے۔ بی آر ایس کے لیڈروں کڈیم سری ہری، پلا راجیشور ریڈی نے بھی ان کی موت پر صدمہ کااظہار کیا اور کہا کہ سمپت کمار کی موت سے وہ اپنے اچھے کارکن سے محروم ہوگئے جو پارٹی کے قیام سے ہی اس میں شامل تھے۔

Vinkmag ad

Read Previous

مشہور ٹی وی سیریل سی آئی ڈی کے اداکار دنیش چل بسے

Read Next

عازمین حج کی مکمل رہبری اور رہنمائی کرنے ضلع حج سوسائٹی جنگاؤں کا اعلان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular