
حیدرآباد میں چوروں نے ایک شوروم کی چھت توڑ کر 51موبائل فونس اورنقدی کی چوری کرلی۔ چور شوروم کی چھت توڑ کر اندرداخل ہوئے ۔
چوروں نے 51موبائل فونس اورنقد رقم کی چوری کرلی۔ یہ واردات کل شب شہرحیدرآباد کے عطاپور پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئی۔ شوروم کے مالک محمد سلیم کی شکایت پر پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔