“میں بی‌آر ایس پارٹی نہیں چھوڑ رہا ہوں” بھدراچلم رکن اسمبلی کا بیان

بھدراچلم کے بی آر ایس ، رکن اسمبلی ڈاکٹر ٹی وینکٹ راؤ نے واضح کیا ہے کہ وہ پارٹی تبدیل نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پارٹی تبدیل کرنے سے متعلق جو افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ٹی وینکٹ راؤ نے واضح کیا کہ ریونت ریڈی کے ساتھ ان کی ماضی میں لی گئی تصویر کو بعض افراد سوشل میڈیا پر وائرل کر رہے ہیں۔ رکن اسمبلی نے واضح کیا کہ وہ بی آر ایس سربراہ کے سی ار کی قیادت میں کام کریں گے۔ وینکٹ راو نے بتایا کہ وہ ٹکٹ دے کر کامیابی سے ہمکنار کرنے والے پارٹی کے سربراہ کے سی آر کے مشکور ہیں ۔ ساتھ ہی انہوں نے ووٹ دے کر انہیں کامیابی سے ہمکنار کرنے پر حلقہ کی عوام سے اظہار تشکر کیا۔

رکن اسمبلی نے واضح کیا کہ بی آر ایس صدر چندرشیکھر راؤ کی جانب سے کئے گئے ترقیاتی کام اور فلاحی اسکیمات نے ہی انہیں کامیاب کروایا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

طوفان کا اثر۔ حیدرآباد میں بارش ٹریفک جام

Read Next

شوروم کی چھت توڑ کرموبائل فونس اور نقد رقم کی چوری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular