تلنگانہ اسمبلی میں مسلم نمائندگی ہوئی کم، صرف7 مسلم ایم ایل ایز منتخب

119 رکنی تلنگانہ اسمبلی میں مسلم نمائندگی اس مرتبہ کم ہوگئی ہے۔ 2018 کی اسمبلی میں مسلم اراکین اسمبلی کی تعداد 8 تھی۔ اس مرتبہ گھٹ کر 7 ہو گئی ہے۔کانگریس 64 سیٹ جیت کر اقتدار

صرف مجلس کے سات امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اضلاع سے کوئی مسلم ایم ایل اے منتخب نہیں ہوئے۔ یہ تشویش کی بات ہے۔ تلنگانہ میں مسلم آبادی تقریباً13 فیصد ہے۔آبادی کے لحاظ سے تلنگانہ اسمبلی میں 15 مسلم ایم ایل ایز منتخب ہونا چاہئے۔

کانگریس نے 5 مسلمانوں کو ٹکٹ دیا تھا۔ لیکن ایک بھی امیدوار نے کامیابی حاصل نہیں کی۔ جن میں تین امیدواروں کی کامیابی کی امید کی تھی جن میں محمد علی شبیر، محمد اظہر الدین اور فیروز خان دوسرے نمبر پر رہے۔۔ بی آر ایس نے بھی صرف ایک جیتنے والے امیدوار کو ٹکٹ دیا تھا عامر شکیل وہ بھی اس بار ہار چکے ہیں۔ بی جےپی نے کسی مسلم کو ٹکٹ ہی نہیں دیا۔

ہر پارٹی مسلم حقوق کی بات کرتی ہے۔ لیکن ایوانوں میں مسلم نمائندگی نہیں ہو پاتی ۔ جس کی تازہ مثال تلنگانہ کے علاوہ دیگر 4 ریاستوں کے اسمبلی کے نتائج ہیں۔ کھلونے دے کر بھلایا گیا ہوں والی بات سچ ثابت ہوتی ہے۔ کب تک صرف مسلمانوں کا استعمال ہوتا رہےگا۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ میں کانگریس کو اقتدار،کار کو لگا بریک،بی جےپی کا خوب چکنا چور

Read Next

کے سی آر کابینہ کے 6 وزرا کو شکست

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular