
بی آر ایس کو پارٹی کو لگا تار تیسری مرتبہ اقتدار نہیں ملا۔ اور کے سی آر حکومت کی ہیٹریک بھی درج نہیں کر سکی ۔ بی آر ایس پارٹی کے سربراہ ، کے چندر شیکھر راؤ، گجویل سے کامیاب ہوئے لیکن کاما ریڈی سے ان کو ہار کا سامنا کرنا پڑا۔
اسی طرح کے سی آر کا بینہ کے 6 وزرا کو بھی شکست ہوئی جن میں محبوب نگر سےوی سرینواس گوڑ، پالاکُرتی سے ای دیاکر راؤ، دھرما پوری سے کوپلا ایشور، نرمل سے اندراکرن ریڈی ، کھمم سے پوواڈا اجے کمار، اور ونپرتی سے سنگی ریڈی نرنجن ریڈی کو شکست کا مزہ چکنا پڑا ہے۔