
تلنگانہ کے انتخابی نتائج پر کرناٹک کے نائب وزیراعلی ڈی کے شیوکمار، جنہوں نے پارٹی کے لیے بڑے پیمانے پر انتخابی مہم چلائی تھی، نے ریاست کے عوام سے پارٹی پر اعتماد کرنے پر اظہار تشکر کیا۔
شیو کمار نے کہا کہ عوام نے تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، ترقی کے لیے تبدیلی آنی چاہیے۔تلنگانہ میں وزیراعلی کے چہرے کے بارے میں پوچھے جانے پر شیوکمار نے کہا کہ پارٹی اس پر فیصلہ کرے گی۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ الیکشن اجتماعی قیادت پر لڑا گیا۔ وہ یہاں ان مسائل پر بات کرنے نہیں آئے ہیں۔جب میڈیا والوں نے ان سے کے سی آر اور کے ٹی آر کے بارے میں پوچھا تو شیوکمار نے کہا، میں کے سی آر یا کے ٹی آر پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ عوام انہیں پہلے ہی جواب دے چکے ہیں۔