
کل ہند مجلس اتحادالمسلمین نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں اپنی 7 نشستوں کو برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئی۔ مجلس کے قائد مقننہ جناب اکبر الدین اویسی نے نے چندرائن گٹہ سے کامیابی کی ڈبل ہیٹرک بنائی ۔ دیگر 6 امیدواروں میں ملک پیٹ سے احمد بن عبداللہ بلالہ ، یاقوت پورہ سے جعفر حسین معراج، کارواں سے کوثر محی الدین، نامپلی سے ماجد حسین، بہادر پورہ سے محمد مبین اور چارمینار سے میر ذوالفقار علی نے کامیابی حاصل کی۔
نتائج کی اجرائی کے بعد تمام 7 منتخب ارکان اسمبلی نے دارالسلام پہنچ کر صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی سے ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
مجلس نے حیدرآباد کے 9 حلقوں سے اپنے امیدواروں میں میدان میں اتارا تھا۔ جوبلی ہلز اور راجندر نگر سے مجلس کے امیدواروں کو شکست ہوئی ہے۔
2018اسمبلی انتخابات میں مجلس کے7 ایم ایل ایز تھے۔ لیکن مجلس کو ریاست میں اہم اپوزیشن جماعت کا درجہ حاصل تھا۔ یعنی عددی لحاظ سے دوسری بڑی جماعت تھی۔ 2023الیکشن میں مجلس کو کانگریس ، بی آر ایس اور بی جےپی کے بعد چوتھا مقام حاصل ہوا ہے۔