
حیدرآباد۔ بی آر ایس سربراہ اور تلنگانہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے حلقہ اسمبلی گجویل سے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے بی جے پی کے امیدوار ایٹلہ راجندر کو شکست دے دی۔ وہ پچھلی بار سے زیادہ ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب ہوئے۔
کے سی آر نے بی جےپی امیدوار ،راجندر کے خلاف 45 ہزار 174 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی جبکہ اس حلقہ سے کانگریس کی امیدوار نرسمہا ریڈی تیسرے مقام پر رہے۔