
مرکزی الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطی اخلاق کی خلاف ورزی پر تلنگانہ پورلیس سربراہ انجنی کمار کو معطل کرنے کے احکام جاری کئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اس معاملے پر ایڈیشنل ڈی جی پیز سندیپ کمار جین، مہیش بھگوت کو نوٹس جاری کیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ تلنگانہ ڈی جی پی، انجنی کمار اور دیگر پولیس عہدیداروں نے ووٹوں کی گنتی کے دوران، ہی تلنگانہ کانگریس کےصدر ریونت ریڈی کے گھر جاکر ان سےملاقات کی تھی۔اور پارٹی کی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے اس عمل کا نوٹس لےکر کاروائی کی۔