
بی جے پی لیڈر ایٹلہ راجندر کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے دو حلقوں سے مقابلہ کیا تھا ۔ دو مقامات پر بھی انہیں شکست ہوئی۔ ای راجندر نے آبائی حلقہ حضور آباد کے ساتھ ساتھ گجویل سے مقابلہ کرنے والے راجندر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ان دونوں حلقوں میں بھی انہیں ہار ہوئی۔ حضور آباد میں انہیں بی آر ایس امیدوار پی کوشک ریڈی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ گجویل میں انہیں کے سی آر کے مقابل ہار ہوئی۔۔
ای راجندر، 2018 میں بی آر ایس کے ٹکٹ پر حضور آباد سے کامیاب ہوئے تھے۔ بی آر ایس چھوڑ کر ، بی جےپی میں شامل ہوئے اور ضمنی انتخابات میں دوبارہ کامیاب ہوئے لیکن اس بار انھیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔