
تلنگانہ کےوزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راو نے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی شکست کےبعد اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔ کےسی آر نے اپنا مکتوب استفعیٰ اپنے او ایس ڈی کےذریعہ گورنر تمیلی سائی ساوندرا راجن کو روانہ کر دیا۔ کےسی آر اپنی گاڑی میں فارم ہاوز روانہ ہو گئے۔
کے سی آر ریاست تلنگانہ کی تشکیل کےبعد مسلسل دو مرتبہ ریاست کے وزیراعلیٰ رہے۔ عوام نے تیسری مرتبہ، کےسی آر کو موقع نہیں دیا۔ کےسی آر کو اپنی جیت کا یقین تھا۔ انھوں نے 4ڈسمبر کو نتائج سے پہلے کابینہ کی میٹنگ بھی طلب کی تھی۔ کےسی آر نے ریاست تلنگانہ کی تشکیل کیلئے کامیاب جدوجہد کی تھی۔