آٹو ڈرائیورس کیلئے تلنگانہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کا بڑا اعلان

کریمنگر: چیف منسٹر چندرشیکھر راو نے آٹو ڈرائیورس کو خوشخبری سنائی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی کے بعد اقتدار میں آتے ہی آٹو ڈرائیورس کے فٹنس چارجیس معاف کیے جائیں گے ۔

وہ ضلع کریمنگر کے مانا‌کونڈور حلقہ میں بی آر ایس کے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ کے سی آر نے کہا کہ فٹنس چارجیس 700 روپے اور سرٹیفکیٹ کے لیے 500 روپے درکار ہوتے ہیں یعنی کہ 1200 روپیے کی ضرورت ہوتی ہے جس‌سے‌ آٹو ڈرائیورس پر بوجھ پڑتا ہے اسی لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
تلنگانہ سی ایم نے کہا کہ ریاست میں تمام طبقات کی مدد کی گئی ہے اسی طرح ٹریفک پولیس کے عملہ کو آلودگی کا سامنا رہتا ہے اسی لیے وہ سانس کے مسائل کا شکار ہیں اسی کے پیش نظر تلنگانہ میں انھیں 30 فیصد الاؤنس دیا جا رہا ہے اور پورے ملک میں ہوم گارڈس کو سب سے زیادہ تنخواہ ادا کرنے والی ریاست تلنگانہ ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ میں پہلی مرتبہ 239 معمر اور معذورافراد گھر سے پولنگ کریں گے

Read Next

اگلے پانچ سال میں جنگی خطوط پر مکانات کی تعمیر۔ چندرشیکھر راؤ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular