
تلنگانہ میں انتخابی عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انتخابی عملہ پولنگ سلپس کی تقسیم شروع کردیا ہے۔ ریاست میں نامزدگیوں کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔ کچھ اضلاع میں یہ عمل چہارشنبہ سے شروع ہوگیا اور دیگر اضلاع میں جمعرات سے شروع ہوگا۔
پولنگ سلپس کی تقسیم رواں ماہ کی 25 تاریخ تک مکمل کر لی جائے گی۔ تلنگانہ اسمبلی کے تمام 119 حلقوں میں 30 نومبرکو رائے دہی ہوگی ۔ الیکشن کمیشن انتخابی عمل کو پرامن اور شفاف کویقینی بنانےکے اقدام کررہا ہے۔