
ریاست میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر شراب کی دکانیں تین دن تک بند رہیں گی۔ مرکزی الیکشن کمیشن نے شراب خانوں اور شراب کی دکانوں کے مالکان کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس ماہ کی 28 سے 30 تاریخ تک شراب کی فروخت بند کر دیں۔ جس کے پیش نظر اسٹیٹ ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے شراب کے مالکان کو چوکس کردیا ہے۔
انتخابات کے پرامن طریقے سے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کے احکامات پر عمل کیا جائے۔ بصورت دیگر لائسنس منسوخ کرنے کے ساتھ سخت کارروائی کی جائے گی۔