
حیدرآباد ۔تلنگانہ کے عوام ایک مرتبہ پھر بی آر ایس کو ہی اقتدار سونپیں گے۔ تازہ سروے میں بھی یہی بات دہرائی گئی ہے جو سابق میں سامنے آئی اور کئی سروے میں اس کا انکشاف ہوا ہے۔ قومی نیوز چینل زی نیوز میٹرائز کے ساتھ ساتھ تلگو نیوز ویب چینلز کی جانب سے کیے گئے سروے میں ایک مرتبہ پھر بیآر ایس کی اقتدار میں واپسی کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔
تلنگانہ کے 119 اسمبلی حلقوں میں سے بی آر ایس پارٹی کو 43 فیصد ووٹوں کے ساتھ 70 تا 76 نشستیں حاصل ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ زی نیوز اور تلگو نیوز اوپینین پول کے مطابق کانگریس پارٹی 27 سے 33 نشستوں تک محدود ہو کر رہ جائے گی۔ بی جے پی کو پانچ تا آٹھ نشستیں آئیں گی جبکہ مجلس اتحاد المسلمین کو چھ تا سات نشستیں حاصل ہوں گی۔ قبلازیں بھی کروائے گئے سروے اور اوپینین پول میں اسی بات کی نشاندہی کی گئی تھی کہ بی آر ایس ایک مرتبہ پھر اقتدار پر آئے گی اور ہیٹرک کرے گی۔