
حیدرآباد: شہر کے مضافاتی علاقے میڑچل میں ایک نامعلوم خاتون کی تالاب میں غرق ہونے سے موت ہو گئی۔
پولیس کے مطابق 40 سالہ نامعلوم خاتون کی نعش آج مقامی تالاب سے دستیاب ہوئی۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ حادثاتی طور پر خاتون تالاب میں غرق ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے مقام واقع پر پہنچ کر نعش کو غوطہ خوروں کی مدد سے باہر نکال لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں محفوظ کروا دیا۔ پولیس متوفیہ کے ورثا کی تلاش کر رہی ہے۔