
حیدرآباد: شہر کے میاں پور علاقہ میں آج ایک فاسٹ فوڈ سینٹر میں گیس سلنڈر پھٹ پڑا۔ یہ حادثہ دپتی شری نگر میں پیر کی صبح پیش آیا ۔
پولیس کے مطابق فاسٹ فوڈ سینٹر کا گیس سلنڈر اچانک پھٹ پڑا جس کے نتیجے میں قریب میں واقع ٹی اسٹال میں موجود چائے بنانے والا 45 سالہ پرساد زخمی ہو گیا۔ دھماکے کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے۔ گیس سلنڈر کے دھماکے کے ساتھ پھٹ پڑتے ہی آگ لگ گئی اور فاسٹ فوڈ سنٹر کے ٹین شیڈ کو بھی نقصان پہنچا۔
یہ حادثہ صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا اس وقت وہاں زیادہ لوگ موجود نہیں تھے جس کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ فاسٹ فوڈ سینٹر کچھ دنوں سے بند تھا۔