
حیدرآباد: ریستی وزیر ہریش راؤ نے بی آر ایس قید پربھاکر ریڈی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی۔
یشودہ ہاسپٹل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ پربھاکر ریڈی کا آپریشن ہورہا ہے۔ خنجر جسم میں پیوست ہوا ہے ۔ ڈاکٹر س نے کہا کہ جسم کے اندر خون جم چکا ہے۔ قریب دو گھنٹے کا آپریشن ہے۔ شام 6 بجے وزیر اعلی یوشادھا ہاسپٹل پہنچے گے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں اس طرح کے حملوں سے کوئی فائدہ ہونے والا نہیں ۔ ہریش راؤ نے کے پربھاکر ریڈی دس سال سے رکن پارلیمنٹ ہیں عوام میں ان کی اچھی امیج ہے۔ ہریش راؤ نے کہا بھگوان کی کرپا سے وہ بچ گئے ہیں۔ یہ کہتے ہوے انکی آنکھ میں آنسو آگئے ۔