
دہلی: اشیائے ضروریہ کی ڈیلیوری دینے والے جانے والے ڈیلیوری بوائے نے مکان میں تنہا خاتون کی عصمت ریزی کر دی۔ یہ واقعہ گریٹر نوئیڈا میں جمعہ کو پیش آیا جس کا تاخیر سے علم ہوا۔
تفصیلات کے مطابق گریٹر نوئیڈا ہائی رائز اپارٹمنٹ میں ایک خاتون رہا کرتی ہے اس نے ایک ایپ کے ذریعہ گھریلو اشیاء کا آرڈر دیا، آرڈر لے کر 30 سالہ سمیت سنگھ نامی ڈیلیوری بوائے خاتون کے گھر پہنچا اس نے دیکھ لیا کہ خاتون تنہا ہے، وہ زبردستی گھر میں داخل ہو گیا اور اس نے خاتون کا ریپ کر دیا اور اس کے بعد وہاں سے راہ فرار اختیار کی۔
فوری طور پر متاثرہ خاتون نے پولیس سے شکایت کی۔ موبائل سگنل کی مدد سے پولیس نے اس مقام کی نشاندہی کر لی جہاں ملزم چھپا ہوا تھا پولیس نے اس سے خود سپرد ہونے کو کہا اسی اثنا میں وہ پولیس کانسٹیبل کی بندوق چھین کر فرار ہو رہا تھا کہ پولیس نے اس کے پاؤں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا اور اسے حراست میں لے لیا گیا، اس وقت زخمی ملزم ہاسپٹل میں زیر علاج ہے یہ بات نویڈا پولیس نے بتائی۔ پولیس کے مطابق ناگزیر حالات میں فائرنگ کرنی پڑی۔