کانگریس پارٹی کی دوسرے مرحلہ کی بس یاترا کا تانڈور سے آغاز

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس پارٹی کی دوسرے مرحلہ کی بس یاترا کا تانڈور سے آغاز ہوگیاہے۔ کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیو کمار نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ سونیا گاندھی نے آپ کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے تلنگانہ ریاست دی۔ ل لیکن دس سال گزرنے کے بعد بھی کے سی آر نے تلنگانہ کے عوام کی امنگوں کو پورا نہیں کیا۔

شیو کمار نے کہا کہ کرناٹک میں کانگریس نے اقتدار میں آنے کے کچھ مہینوں میں ہی عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا ہے، لیکن کے سی آر نے دس سال گزرنے کے بعد بھی ان وعدوں پر عمل نہیں کیا ہے۔ ہم نے کرناٹک میں 5 ضمانتیں کا اعلان کیا تھا گرہاجیوتی کے ذریعے ہر گھر کو 200 یونٹ مفت بجلی فراہم کر رہے ہیں۔کرناٹک میں ہر خاتون کو 2000 روپے دیے جارہے ہیں۔ ہم جو کہتے ہیں وہ سچ ہے یا نہیں، کرناٹک کے ہر گھر میں جاکر پوچھیں،
آپ کو پتہ چل جائے گا۔ کرناٹک کی طرح تلنگانہ میں بھی کانگریس ہر خاتون کو مفت بس سفر فراہم کریں گے۔ تلنگانہ میں کانگریس برسراقتدار آئے گی۔ وہ چھ ضمانتوں پر عمل درآمد کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ایس بی جے پی کی بی ٹیم کے طور پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کے ٹی آر اور کے سی آر کو چلینج کیا کہ وہ کرناٹک آئیں۔ ہم آپ کو دکھائیں گے کہ کیا ہم پانچ ضمانتوں پر عمل کررہے ہیں یا نہیں ہیں۔ آپ مجھے تاریخ اور وقت بتائیں۔ ہم آپ کو بس میں لے جانے اور ثابت کرنے کو تیار ہیں. انہوں نے کہا کہ 9 دسمبر کو ریاست میں کانگریس کی حکومت بننا یقینی ہے اور انتخابات کے بعد کے سی آر کو فارم ہاؤس جاکر آرام کرنا ہوگا۔

صدر پی سی سی ریونت ریڈی نے کہا کہ کے سی آر بھی جانتے ہیں کہ کانگریس کامیاب ہوگی۔ بس یاترا کے دوران تانڈور میں خطاب کرتے ہوے کہا کہ بی آر یس کے امیدوار پائلٹ روہت ریڈی نے خود کو سینکڑوں کروڑ میں فروخت کیا تھا۔ بی آر ایس نے زمین پر قبضہ کرنے والے اور ریت لوٹنے والے چور کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

بی آر ایس کی کامیابی کیلیئے مہم چلانے این آر آئیز سے تارک راما راؤ کی اپیل

Read Next

کرناٹک میں کسانوں کو صرف پانچ گھنٹے برقی، ڈی کے شیو کمار کا اعتراف

Most Popular