
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حکومت، بھارت کو 6G ٹکنالوجی کے میدان میں، پیش پیش رہنے والے ایک ملک کے طور پر استحکام دینے کی طرف پیش قدمی کر رہی ہے۔
نئی دلی میں آج ساتویں انڈین موبائل کانگریس 2023 کا افتتاح کرتے ہوئے، مودی نے کہا کہ حکومت نے 5G کنکٹیویٹی، ہر شہری کو فراہم کرانے کی کوشش شروع کی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 5G ٹکنالوجی شروع ہونے کے بعد سے، 5G کے چار لاکھ اسٹیشن قائم کیے جا چکے ہیں۔ جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ اِن اسٹیشنوں میں 97 فیصد شہروں اور 80 فیصد سے زیادہ آبادی کا احاطہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت، موبائل براڈبینڈ کی رفتار کے میدان میں اپنے پچھلے درجے 118 سے اوپر اٹھ کر اب 43ویں درجے پر آگیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اِس بات کو یقینی بنانے پر کام کر رہی ہے کہ ترقی کے فائدے، ہر ایک طبقے اور خطے تک پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر شعبے میں، جمہوری نظام لاگو کرنے کی طاقت میں یقین رکھتی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ٹکنالوجی سے رفتار میں اضافہ ہوتا ہے، جس سے ایک ترقی پذیر ملک سے، ترقی یافتہ ملک بننے کے سفر کی رفتار میں تیزی آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا سیمی کنڈکٹر مشن اس مقصد کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے کہ وہ نہ صرف اپنی گھریلو مانگ کو پورا کرے بلکہ عالمی ضرورتوں کو بھی پورا کرے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حال ہی میں گوگل نے، بھارت میں اپنے پکسل فون بنانے کا اعلان کیا ہے۔ جناب مودی نے خاص طور پر کہا کہ دنیا اب، بھارت میں بنائے گئے موبائل فون کا استعمال کر رہی ہے۔
الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو نے اِس موقعے پر کہا کہ پچھلے دس سال میں وزیراعظم مودی نے، ٹیلی کام کے شعبے کو یکسر تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج یہ شعبہ، تابناکی کے ساتھ ابھرتا ہوا ایک شعبہ ہے جو گھوٹالوں اور قانونی داؤ پیچ سے پاک ہے۔ جناب ویشنو نے کہا کہ بھارت کی ٹیلی کام صنعت کو تیز ترین 5G کے آغاز اور کم خرچ ڈیٹا کی بنیاد پر جانا جاتا ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ وزیراعظم نے ٹیلی کام شعبے پر خاص توجہ دی ہے کیونکہ یہ ڈیجیٹل انڈیا کا نکتہئ آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال، 90 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے موبائل فون کی برآمدات کی گئیں۔
پروگرام کے دوران وزیراعظم نے پورے ملک میں تعلیمی اداروں کو ”سو 5G یوز کیس لیبز“ فراہم کیے گئے۔ اِن لیبز کو سو 5G لیبزسے متعلق پہل کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔ 5G لیبز پہل، 5G ٹکنالوجی سے وابستہ موقعوں کو حقیقت میں بدلنے کی ایک کوشش ہے، جس کے لیے 5G ایپلی کیشنز تیار کیے جا رہے ہیں، جن سے نہ صرف بھارت کی بلکہ پوری دنیا کی مانگ پوری ہوں گی۔