نیا فوجداری انصاف نظام بہت جلد نافذ ہو جائے گا: امیت شاہ

حیدرآباد: وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا یے کہ نیا فوجداری انصاف نظام بہت جلد نافذ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظام پارلیمانی کمیٹی کے زیر غور ہے اور امید ہے کہ جلد ہی منظور ہو جائے گا۔ یہ بتاتے ہوئے کہ لوگوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بہتر تعزیرات ہندIPC، فوجداری طریقِ کار ضابطے اور متعلقہ قوانین کو ایک نظام کے تحت لایا جا رہا ہے۔

حیدرآباد میں سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کرنے کے بعد انڈین پولیس سروس کے زیر تربیت افسران کے 75ویں بیچ سے خطاب کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ وہ آئین کی روح کو سمجھیں اور انسانی چہرے کے ساتھ ان کی خدمت کرنے کے لیے عام آدمی کے تئیں ہمدرد بنیں۔انہوں نے اکیڈمی میں بنیادی تربیت مکمل کرنے والے آئی پی ایس زیر تربیت افسران سے کہا کہ جب نیا فوجداری انصاف نظام نافذ ہو تو وہ اِس میں کلیدی کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک آزادی کے 100 سال میں داخل ہو گا تو 75ویں بیچ کے زیر تربیت افسران پولیسنگ کے کلیدی عہدوں پر فائز ہوں گے۔ انہوں نے امرت کال بیچ سے کہا کہ وہ بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک دیکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ملک میں پولیسنگ بالکل بھی برداشت نہ کرنے والی کارروائی میں تبدیل ہو رہی ہے۔بیچ میں انجینئرنگ گریجویٹس کی بڑی تعداد کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے آئی پی ایس زیر تربیت افسران سے کہا کہ وہ ایک ملک ایک ڈیٹا کو آگے لے جانے کیلئے کوشش کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

وزیراعظم نے ساتویں انڈیا موبائل کانگریس کا افتتاح کیا

Read Next

عوام کو مذہب، ذات پات کے نام پر نہیں بلکہ اخلاق کی بنیاد پر ووٹ دینا چاہئے: کے ٹی آر

Most Popular