
تلنگانہ اسمبلی انتخابات کا شیڈول 9 اکتوبر جاری ہوا تھا اس کے ساتھ ہی ریاست میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیاتھا اس دن کے بعد سے جمعرات تک پولیس نے ریاست بھر میں 347.16 کروڑ روپے سے زیادہ کی نقدی ، طلائی زیورات اور شراب ضبط کی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6.85 کروڑ روپے کی نقدی، زیورات اور شراب ضبط کی گئی۔
9 اکتوبر سے اب تک 122.62 کروڑ روپے کی نقدی ضبط کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 156.22 کروڑ روپے کے سونے اور چاندی کے زیورات بھی ضبط کیے گئے۔ 20.70 کروڑ روپے کی شراب ضبط کی گئی۔ پولیس چیکنگ کے دوران 17.18 کروڑ روپے مالیت کی منشیات پکڑی ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ووٹروں کو تقسیم کرنے کے لیے تیار کیے گئے 30.42 کروڑ روپے کے تحائف ضبط کیے گئے ہیں۔