
بی آر یس پارٹی کے کارگذار صدر کے ٹی آر نے کانگریس سے سوال کیا کہ ہر گھر کے لیے میٹھا پانی اور چوبیس گھنٹے بجلی بھی روک دیں۔ مرکزی الیکشن کمیشن سے کانگریس کے وفد کی نمائندگی پر تبصرہ کرتے ہوے ٹیوٹ کرتے ہوے کہا کہ کانگریس کسان دشمن نمبر ون ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو ملنے والی ہر اسکیم میں کانگریس کو کے سی آر نظر آرہے ہیں ۔ کانگریس کا مطلب ہے… کسان مخالف یہ ایک بار پھر ثابت ہو گیا ہے۔ کسانوں کو دیجانے والی سرمایہ کاری کی امداد کو روکنا منافقانہ کانگریس پارٹی کی سازش تلنگانہ کے کسان برداشت نہیں کریں گے۔ کانگریس کسانوں کے منہ میں مٹی ڈال رہی ہے۔ ہر حال میں تلنگانہ کے کسان اسے برداشت نہیں کریں گے۔وہ ریتھو بندھو کو روکنے کے لیے خط لکھ رہے ہیں۔ کرناٹک کے کسانوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔تلنگانہ کے کسانوں کا پیٹ بھرا ہوا ہےتو کانگریس برداشت نہیں کر پارہی ہے۔
جئے کسان.. جئے تلنگانہ..!!
جئے کے سی آر.. جئے بی آر ایس..!!!