
وزیر ٹی ہریش راؤ نے ایک بار پھر کانگریس مخالف کسان ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ ریتھو بندھو اسکیم کوئی نئی اسکیم نہیں ہے۔ ریتھ بندھو کے ذریعے کسانوں کو 75 ہزار کروڑ روپے فراہم کیے گئے۔اگر پچھلی حکومتوں نے کسانوں سے ٹیکس وصول کیا ہے تو کے سی آر نے کسانوں میں رقم تقسیم کی۔
کانگریس لیڈر چاہے کچھ بھی کرلیں ووٹ حاصل نہیں کرسکے گے۔ 69 لاکھ کسان کے سی آر کے حق میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی پنشن اور کے سی آر کٹ بھی خلاف ہے۔ کانگریس کسانوں کو نقصان پہچانے کی کوشش کریگی تو کانگریس کے ضمانت ضبط ہوجاے گی۔ ریاست کرناٹک میں کانگریس نے جو وعدے کئے تھے ان پر عمل نہیں ہورہا ہے۔کرناٹک میں تین گھنٹے کا کرنٹ بھی نہیں دیا جاتا ہے۔ کے سی آر حکومت معیاری بجلی اور کھاد فراہم کر رہے ہیں۔ کے سی آر نے کورونا کے مشکل وقت میں بھی کسانوں کو ریتھو بندو دیا۔ کانگریس پارٹی کسانوں کی دشمن بن چکی ہے۔ کل کانگریس پارٹی اقتدار میں آئی گی تو ریتھو بندو ختم ہوجا ےگا۔ کانگریس کو 11 بار اقتدار دیا گیا تو انہوں نے ایک پیسہ بھی کسانوں کو نہیں دیاہے۔
ہریش راؤ نے کہا کہ اگر کانگریس کی سازشوں کی وجہ سے اسکیمیں ایک ماہ کے لیے بھی بند رہیں تو ہم جب آئیں گے تو دوبارہ بحال کردیں گے۔ہم نے کسانوں کے قرض کی معافی کے لیے الیکشن کمیشن کو مکتوب لکھا ہے۔