
ایک 24 سالہ شخص کی شاورما کھانے کے بعد فوڈ پوائزننگ کے باعث دوران علاج موت ہوگئی۔ یہ واقعہ 25 اکتوبر کو کیرالہ کے کوچی میں پیش آیا۔ حکام نے اس ریسٹورینٹ کو بند کردیا۔
18 اکتوبر کو راہول نائر نامی نوجوان نے لی حیات ریسٹورنٹ سے شاورما کا آرڈر دیا تھا۔ شاورما کھانے کے بعد اس کی طبیعت بگر گئی۔ اسے 19 اکتوبر کو مقامی ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا تھا۔ دوسرے دن اسے ہاسپٹل سے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تاہم کمزوری کی وجہ سے اسے 22 اکتوبر کو دوبارہ ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا۔ جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہے کہ نوجوان کی موت کیسے ہوئی کیا شاورما کھانے سے ہی وہ فوت ہوگیا اس کی جانچ کی جارہی ہے۔
ہاسپٹل کے ذرائع نے بتایا کہ راہل کے گردے اور جگر کو نقصان پہنچا تھا اور اسے دل کا دورہ پڑا۔ تریکرا پولیس نے ریسٹورنٹ کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ریسٹورنٹ میں لیے گئے کھنے کے نمونوں کے ٹیسٹ کے نتائج کی رپورٹ کا انتظار ہے۔