
تلنگانہ حکومت کی جانب سے ریاست کے لاکھوں کسانوں کو کاشت کے اخراجات کے طور پر دی جانے والی رعیتو بندھو اسکیم کو روک دینے کانگریس کے سینئر لیڈر و رکن پارلیمنٹ نلگنڈہ اتم کمار ریڈی کی جانب سے الیکشن کمیشن سے کی گئی نمائندگی پر بی آر ایس پارٹی کے ورکنگ صدر و وزیر کے ٹی راماراو نے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے
انہوں نے کہا کہ کانگریس جو رعیتو بندھو اسکیم کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے، اسے تلنگانہ کے عوام مناسب سبق سکھائیں گے۔ انہوں نے کسانوں سے کہا کہ کانگریس جو رعیتو بندھو کو روکنے کے لیے خط لکھی ہے، کی دم کاٹ دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بار پھر ثابت ہو گیا ہے کہ کانگریس کسانوں کی دشمن ہے۔ واضح رہے کہ کانگریس پارٹی کے ریاستی امور کے انچارج ٹھاکرے نے انتخابی ضابطہ کے تناظر میں رعیتو بندھو کو روکنے کے لیے مرکزی الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے۔ جس پر وزیر کے ٹی راماراو نے ایکس پر تنقید کا نشانہ بنایا ۔
اس سے ایک بار پھر واضح ہو گیا ہے کہ کسانوں کی کانگریس نمبر ون ویلن ہے۔ تلنگانہ کے کسان رعیتو بندھو کی امداد روکنے کی منافق کانگریس پارٹی کی سازش کو برداشت نہیں کریں گے۔ تلنگانہ کے کسان کانگریس کی چالوں کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔
#WATCH | Hyderabad: Telangana Minister & BRS leader KT Rama Rao says, "Congress has failed miserably and it has not only failed itself, but Congress has also failed India as a country and certainly the people of Telangana. Congress is a party that has been tried, trusted and… pic.twitter.com/WIkCRbcvBL
— ANI (@ANI) October 25, 2023