
بی جے پی قومی نائب صدرو سابق وزیر ڈی کے ارونا نے ان کے پارٹی تبدیل کرنے کی اطلاعات پر رد عمل ظاہرکیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان کا پارٹی تبدیل کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کانگریس پارٹی میں شامل نہیں ہوں گی۔ کانگریس لیڈر ”مائینڈ گیم” کھیل رہے ہیں۔ ڈی کے ارونا نے مزید کہا کہ بی جے پی قیادت نے مجھے قومی نائب صدر کے عہدہ پرفائز کیا ہے اور وزیراعظم مودی کی قیادت میں کام کرنا قسمت کی بات ہے۔