قرض معافی کا مطالبہ کرنے والے بی آر ایس کارکنوں پر ضلع سوریا پیٹ میں حملہ۔ کے ٹی آر نے کی مذمت

 

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے تارک راما راؤ نے سوریا پیٹ ضلع کے ٹنگاتورتی حلقہ کے تروملاگیری قصبے میں کانگریس قائدین کے ذریعہ بی آر ایس کارکنوں پر حملے کی سخت مذمت کی۔ بی آر ایس کارکن کسانوں کے قرض معافی کے مطالبہ کے لیے احتجاج کر رہے تھے۔

کے ٹی آر نے تلنگانہ کی حالت پر سوال اٹھاتے ہوئے سابق ایم ایل اے گڈاری کشور پر حملہ کرنے کی کوشش پر تنقید کی۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ حکومت سے سوال کرنے پرخواتین صحافیوں اور عوامی نمائندوں کو بھی نہیں بخشا جاتا ۔ کے ٹی آر نے سوال کیا کہ کیا یہ وہی طرز حکمرانی ہے جس کا ریونت ریڈی اور اندرما راجیم نے وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ حملہ کے دوران پتھراؤ کیا گیا اور انڈے پھینکے گئے ۔

کے ٹی آر نے ریمارکس کیا کہ اگر بی آر ایس کے اقتدار میں اس طرح کے اقدامات کیے جاتے تو کانگریس قائدین اپنے موجودہ عہدوں پر نہیں ہوتے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اس طرح کی غنڈہ گردی کے باوجود بی آر ایس کو ڈرایا نہیں جاسکتا اور عوام کے سامنے چیف منسٹر کی اصلیت کو بے نقاب کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں:

کے ٹی آر نے تلنگانہ میں خواتین صحافیوں پر حملے کی مذمت کی

غیرمشروط فصل قرض معافی کی مانگ۔ کے ٹی آر کی قیادت میں بی آر ایس کا ریاست گیر احتجاج

اڈانی پر کانگریس کا موقف منافقانہ :کے ٹی راما راؤ نے کانگریس کو بنایا تنقید کا نشانہ

Vinkmag ad

Read Previous

قرض معافی کے وعدے کی ناکامی پر کے ٹی آر نے کانگریس کو بنایا تنقید کانشانہ، بی آر ایس کے احتجاج کیKTR نے کی قیادت۔

Read Next

اعلیٰ سطحی کمیٹی کرے گی انکاپلی SEZ دھماکہ کی جانچ ، مہلوکین اور زخمیوں کیلئے معاوضہ کا بھی اعلان

One Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular