محمد یونس نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ کے طور پر لیا حلف، وزیراعظم مودی نے دی مبارکباد

بنگلہ دیش میں سیاسی بحران عبوری حکومت تشکیل پانے کے بعد تھم گیا ہے۔ نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ کے طور پر حلف  لیا ہے۔ 84 سالہ یونس کی جمعرات کی رات ڈھاکہ میں ایک تقریب حلف برداری منعقد کی گئی۔ محمد یونس نے بنگلہ دیش کے عوام سے ایک ایسی حکومت کا وعدہ کیا جو اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم کرے۔ انہوں نے عوام سے بنگلہ دیش کی تعمیر نو میں مدد کی اپیل کی ہے۔

بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے ڈھاکہ میں واقع صدارتی محل میں غیر ملکی سفارت کاروں، سول سوسائٹی کے اراکین، اعلیٰ کاروباری شخصیات اور سابق اپوزیشن پارٹی کے اراکین کی موجودگی میں یونس کو بطور چیف ایڈوائزر، حلف دلایا، یہ عہدہ وزیر اعظم کے مساوی ہے۔ حسینہ واجد کی پارٹی کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا۔

محمد یونس بیرون ملک سے بنگلہ دیش پہنچے پرکہا، کہ بنگلہ دیش نے آج ایک نیا یوم فتح قائم کیا ہے۔ نوجوانوں نے اسے ممکن بنایا ہے۔ انھوں نے نوجوانوں کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کرکیا۔ اور کہ نوجوان ان کے ساتھ ہیں اور انہوں نے ملک کو بچایا ہے۔ یہ ملک ایک نئے انداز میں پیدا ہوا ہے۔ بنگلہ دیش جو مجھے دوسرے جنم کے بعد ملا ہے یہ بہت تیزی سے ترقی کرے گا، یہ ہمارا وعدہ ہے۔ ہم اس کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں اور آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ ہمیں اسے ذہن میں رکھتے ہوئے اور اسے مضبوط کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے۔

واضح رہےکہ بنگلہ دیش میں سیاسی بدامنی اور مظاہروں کے درمیان وزیر اعظم شیخ حسینہ کے استعفیٰ کے بعد عبوری حکومت تشکیل دی گئی ہے۔ دیہی بینک کے بانی اور مشہور سماجی کارکن یونس عبوری حکومت کی قیادت سونپی گئی ہے۔ محمد یونس کے لیے اب اہم کام بنگلہ دیش میں امن کی بحالی اور نئے انتخابات کی تیاری ہیں۔

ادھر بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے بنگلہ دیش کے عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کو مبارکباد پیش کی ۔اور ساتھ ہی ملک میں امن کی بحالی اور اقلیتوں کے تحفظ پر زور دیا۔ بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ بھارت میں ہیں۔ حسینہ نے ملک میں پُر تشدد احتجاج کے بعد استعفیٰ دے کر بھارت پہنچی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

چارلس شواب نے ہندوستان کا پہلا ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ سینٹر قائم کرنے کے لیے حیدرآباد کا انتخاب کیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد میں خاتون نے بس کنڈکٹر پر سانپ ڈال دیا۔

Read Next

پیرس اولمپکس میں ہندوستان نے جیتا کانسے کا تمغہ،ملک بھرمیں جشن کاماحول،فاتح ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 15 لاکھ انعام کا اعلان

One Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular