
ہندوستانی ہاکی ٹیم نے پیرس اولمپکس 2024 میں کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ ٹیم انڈیا نے اسپین کو 2-1 سے شکست دی۔ پچاس سال بعد لگاتار دوسری مرتبہ میڈل جیتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کو رواں اولمپکس میں چار میڈل حاصل ہوئے۔ اس سے پہلے شوٹنگ میں تین میڈل حاصل ہوئے ہیں۔
پہلے کوارٹر میں دونوں ٹیموں کا ایک بھی گول نہ ہو سکا۔ مقابلہ سخت رہا۔ دوسرے کوارٹر میں اسپین نے بازی ماری اور مارک میرالس نے 18ویں منٹ میں گول کر دیا۔ لیکن اسپین کی خوشی زیادہ دیر تک ٹِک نہیں سکی۔ ہندوستانی کپتان ہرمن پریت سنگھ نے ایک گول کیا۔ اس طرح ہندوستان اور اسپین کی ٹیمیں دوسرے کوارٹر کے اختتام تک 1-1 سے برابر رہیں۔
ٹیم انڈیا تیسرے کوارٹر کے دوران کافی جارحانہ نظر آئی اور کوارٹر کے آغاز میں ہی ایک گول کر دیا۔ ہرمن پریت نے 33ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ گول کیا۔ تیسرے کوارٹر کے اختتام تک ٹیم انڈیا کو 2-1 کی برتری حاصل تھی۔
ہاکی ہندوستان کا قومی کھیل ہے۔ اولمپکس میں ہندوستانی ہاکی ٹیم نے اب تک آٹھ گولڈ، ایک سلور اور چار مرتبہ برونز میڈل حاصل کیا ہے۔ اولمپکس میں ہندوستان کو میڈل ملنے پر ملک بھر میں خوشی کا ماحول ہے۔ صدر جمہوریہ وزیراعظم سمیت عوام اور خاص نے ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔
ہاکی انڈیا نے اولمپکس میں میڈل حاصل کرنے والی ہاکی ٹیم کے ہر ممبر کو 15 ، 15 لاکھ روپئے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اور سپوٹر اسٹاف کو فی کس ساڑے سات لاکھ روپئے دینے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
محمد یونس نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ کے طور پر لیا حلف، وزیراعظم مودی نے دی مبارکباد
2 Comments
[…] […]
[…] […]