
حیدرآباد: حیدرآباد میں تلنگانہ آر ٹی سی بس کنڈکٹر کے ساتھ خوفناک خوفناک واقعہ پیش آیا۔ خاتون کی جانب سے بس ڈرائیور کو بس روکنے کا اشارہ کیا۔ بس ڈرائیور بس رکنے سے انکار کرنے پر برہم خاتون نے کنڈکٹر پر کوبرا سانپ پھینک دیا۔
یہ واقعہ جمعرات کوحیدرآباد کے علاقہ ودیا نگر میں پیش آیا ۔ خاتون کنڈکٹر نے بتایا کہ بس ودیا نگر بس اسٹاپ پر رکی اور مسافروں کو لیکر آگے بڑھ گئی۔ کارنر پر بس روکنے کیلئے خاتون نے اشارہ کیا۔ کارنر پر بس روکنے سے ٹریفک روک جائے گا اس لئے ڈرئیور نے بس کو آگے لیا۔ اسی دوران خاتون نے بس کے پیچھلے شیشے پر بیر کی بوتل سے حملہ کر دیا۔ اور شیشے توڑ دیئے۔
جب کنڈکٹر، ڈرائیور اور کچھ مسافروں خاتون کے قریب گئے توخاتون نے اپنے بیگ سے ایک کوبرا سانپ نکال کر کنڈکٹر پر پھینک دیا۔ کنڈکٹر سانپ سے بال بال بچ گیا، سانپ قریبی پبلک ٹوائلٹ میں چلا گیا۔ پولیس نے خاتون کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے مزید دو سانپ برآمد کر لیے۔
یہ بھی پڑھیں:
One Comment
[…] حیدرآباد میں خاتون نے بس کنڈکٹر پر سانپ ڈال دیا۔ […]