نلگنڈہ میں ٹرانسفارمر چوری کرنے والا گروہ گرفتار۔ملزمین سے9 لاکھ نقد، ایک کار اور 4موبائیل فونس برآمد

نلگنڈہ پولیس نے ٹرانسفارمروں کو نقصان پہنچانے اور تانبے کے تار اور آئیل کی چوری کرنے والے ایک گروہ کو گرفتار کرلیا۔ نلگنڈہ ڈی ایس پی شرت چندر پوار نے جمعرات کو میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے آپریشن کی تفصیلات کا انکشاف کیا۔ گینگ  میں پانچ ممبران میگاوتھ رنگا نائک، جتاوتھ امام نائک، جتاوتھ مولانا نائک، شیخ جاتاوتھ والی نائک، اور کیتاوتھ سنیل شامل ہیں ۔ سبھی چاندمپیٹ منڈل کے یلمالمنڈہ گاؤں کے رہنے والے ہیں ۔

یہ لوگ ٹرانسفارمرز کو نقصان پہنچاکر، تانبے کے تار اور آئیل چوری کرتے اور پھر چوری شدہ سامان کو کار کے ذریعے حیدرآباد منتقل کرکے وہاں فروخت کرتے تھے۔ مصدقہ اطلاع پر پولیس نے گینگ کے ارکان کو وڈے پلی میں گرفتار کیا۔ حکام نے ملزمان سے 9 لاکھ روپے نقد، ایک کار اور چار موبائل فون برآمد کر لیے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تفتیش جاری ہے۔ شرت چندرا پاوار نے چوروں کو پکڑنے میں پولیس اہلکاروں کی بروقت کارروائی کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:

ناگرجنا ساگر سے فاضل پانی کا اخراج، ڈیم کے26 دروازے کھول دیئے گئے

Vinkmag ad

Read Previous

ناگرجنا ساگر سے فاضل پانی کا اخراج، ڈیم کے26 دروازے کھول دیئے گئے

Read Next

حیدرآباد میں خاتون نے بس کنڈکٹر پر سانپ ڈال دیا۔

One Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular