ناگرجنا ساگر سے فاضل پانی کا اخراج، ڈیم کے26 دروازے کھول دیئے گئے

نلگنڈہ: تلنگانہ میں ناگرجنا ساگر پراجکٹ میں پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ حکام نے اضافی پانی کو چھوڑنے کے لیے 26 گیٹ کھول دیئے ہیں۔ 2.69 لاکھ کیوسک پانی چھوڑنے کے لیے 22 دروازہ پانچ فٹ، چار دروازوں کو 10 فٹ اونچا کیا گیا ہے۔ آبی ذخائر میں پانی کی آمد فی الحال 2.53 لاکھ کیوسک ہے۔

ناگرجنا ساگر میں پانی کی سطح 585.30 فٹ تک پہنچ گئی ہے جب کہ مکمل آبی ذخائر کی سطح 590 فٹ ہے۔ پروجیکٹ میں فی الحال 298.30 ٹی ایم سی پانی موجود ہے، جبکہ ڈیم کی مکمل گنجائش 312.50 ٹی ایم سی کے قریب ہے۔

ناگرجن ساگر سے بھاری پانی کے اخراج نے پلی چنتالا پراجکٹ کو بھی بھر دیا ہے۔ پلی چنتلہ میں 2.57 لاکھ کیوسک پانی کی آمد ہے۔ اور اضافی پانی کو چھوڑنے کے لیے 11 دروازے کھول دیے گئے ہیں۔ پلی چنتالا میں پانی کی سطح فی الحال 167.9 فٹ پر ہے، جب کہ مکمل ذخائر کی سطح 175 فٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

چارلس شواب نے ہندوستان کا پہلا ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ سینٹر قائم کرنے کے لیے حیدرآباد کا انتخاب کیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

چارلس شواب نے ہندوستان کا پہلا ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ سینٹر قائم کرنے کے لیے حیدرآباد کا انتخاب کیا۔

Read Next

نلگنڈہ میں ٹرانسفارمر چوری کرنے والا گروہ گرفتار۔ملزمین سے9 لاکھ نقد، ایک کار اور 4موبائیل فونس برآمد

One Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular