بنگلہ دیش عبوری حکومت کے سربراہ نوبل انعام یافتہ محمد یونس مقرر، پارلیمنٹ تحلیل،خالدہ ضیا جیل سے رہا

نوبل انعام یافتہ محمد یونس بنگلہ دیش کی فوج کی حمایت یافتہ عبوری حکومت کی قیادت کریں گے۔ طلبا رہنماؤں نے جن کی احتجاجی مہم کے بعد شیخ حسینہ کو اقتدار سے بے دخل ہونا پڑا، عبوری حکومت کی تشکیل پر بات چیت کے لیے آرمی چیف جنرل وقار الزمان اور صدر محمد شہاب الدین سے کل دیر شام ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر نئی عبوری حکومت کے خدوخال پر بات چیت کی گئی۔

بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کی معزولی کے بعد نوبل انعام یافتہ مائیکرو فینانس کے علمبردار محمد یونس کو فوجی کی حمات یافتہ نئی عبوری حکومت کا سربراہ نامزد کردیا گیا۔ بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے منگل کو نوبل انعام یافتہ محمد یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم شیخ حسینہ کے اچانک استعفیٰ کے ایک دن بعد پارلیمنٹ کو بھی تحلیل کر دیا۔ صدر کے پریس سیکرٹری محمد جوینال عابدین نے کہاکہ عبوری حکومت کے دیگر ارکان کو مختلف سیاسی جماعتوں سے بات چیت کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔

محمد یونس، جو بنگلہ دیش سے باہر ہیں، نے شیخ حسینہ کی برطرفی کا خیرمقدم کیا اور اسے ملک کی “دوسری آزادی” قرار دیا۔ بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کی تحلیل کا مطلب یہ ہے کہ نئے انتخابات جلد ہوں گے۔ طلبہ تحریک کے رابطہ کاروں میں سے ایک ناہید اسلام نے ایک ویڈیو میں یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ بنانے کی تجویز دی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ مجوزہ حکومت کے علاوہ کسی حکومت کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

شیخ حسینہ مستعفی ہو کر ملک سے فرار ہو گئیں ہیں۔ بنگلہ دیش کے صدر نے منگل کو پارلیمنٹ کو تحلیل کرتے ہوئے پارلیمانی انتخابات کا راستہ صاف کر دیا ہے، دوسری جانب بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کو رہا کر دیا گیا ہے۔ محمد یونس کی عبوری حکومت کے سربراہ کے طور پر تقرری کے باوجود، بنگلہ دیش میں سیاسی طور پر بدستور غیریقینی صورتحال برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

یحییٰ السنوار حماس کے نئے سربراہ منتخب

بنگلہ دیش معاملہ پر حکومت ہند نے کی آل پارٹی میٹنگ، صورتحال پرحکومت ہند کی گہری نظر، ’ایکشن پلان‘ سے اپوزیشن کو کیا باخبر!

Vinkmag ad

Read Previous

یحییٰ السنوار حماس کے نئے سربراہ منتخب

Read Next

شیخ حسینہ اور ان کی بہن کو گرفتار کرکے وطن بھیجے بھارت ، بنگلہ دیش سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی حکومت ہند سے مانگ

One Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular